کورونا وباء کے بعد پہلی بار مسجد الحرام کا صحن عبادت گزاروں سے بھر گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وباء کے بعد پہلی بار مسجد الحرام کا صحن عبادت گزاروں سے بھر گیا
کورونا وباء کے بعد پہلی بار مسجد الحرام کا صحن عبادت گزاروں سے بھر گیا

ریاض:سعودیہ میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد پہلی مرتبہ مسجد الحرام میں طواف کا صحن نمازیوں، عبادت گزاروں اور عمرہ زائرین سے پوری طرح بھر گیا۔

سعودی میڈیا کا کہنا تھا کہ پندرہ رمضان کو مغرب کی نماز کے موقع پر پورا صحن نمازیوں سے بھرا ہوا دکھائی دیا۔ کرونا سے بچا ؤکے لیے مقرر کردہ ضابطوں کی پابندی کے ساتھ حرم مکی میں نماز اور عمرہ کی سہولت جاری ہے۔

صدارت عمومی برائے انتظامی امور الحرمین الشریفین کا کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 15 لاکھ افراد نے کرونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ نماز اور عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

انتظامہ کے تمام اداروں نے کارکردگی بڑھا دی ہے اور زائرین کو معیاری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مطاف میں 14 کے بجائے 25 ٹریک کر دیے۔

ان میں سے چار جو خانہ کعبہ کے قریب تر ہیں بزرگوں اور معذوروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ بوڑھوں اور معذوروں کو الیکٹرانک وہیل چیئرز پر طواف کی سہولت دی جارہی ہے۔

Related Posts