پریانکا چوپڑا نے بھارت میں کورونا متاثرین کی مدد کیلئے چندہ مہم شروع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Priyanka Chopra sets up fundraiser to help India fight COVID-19 pandemic

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارت میں جاری کورونا وائرس کی نئی لہر کے دوران متاثرین کی مدد کیلئے چندہ مہم شروع کردی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر میں فنڈ مہم کا کا اعلان کیا ، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی مدد کے لئے چندہ مہم شروع کی ہے ، میں لندن میں بیٹھی ہوں اور بھارت میں اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے یہ سن رہی ہوں کہ اسپتالوں میں کیا صورتحال ہے۔

پریانکاچوپڑا نے کہا کہ اسپتالوں میں آئی سی یو میں کمرے نہیں ہیں ، ایمبولینس کی کمی ہے ، آکسیجن کی فراہمی کم ہے، قبرستان بھرچکے ہیں ،شمشان گھاٹ میں لاشیں پڑی ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کا دعویٰ غلط، ہانیہ خان نے عامر لیاقت کے ساتھ نکاح کی تفصیلات فراہم کردیں

انہوں نے کہاکہ دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، ہمیں عالمی برادری کی حیثیت سے سب کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے اور میں آپ کو بتاؤں کہ ہمیں دیکھ بھال کرنے کی ضرورت کیوں ہے ، کیوں کہ جب تک ہر شخص محفوظ نہیں ہوگا، کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra)

براہ کرم اپنے وسائل بروئے کار لائیں اور اپنی توانائی کو اس وبائی امراض کو روکنے میں مدد پر مرکوز کریں ،برائے مہربانی عطیہ کریں۔

Related Posts