لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم کرکٹر وسیم اکرم کا ٹیسٹ کرکٹ میں 16 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز برابر کیا۔ زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچ کے آغاز پر شاہین شاہ کو اپنی 50 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے محض دو وکٹیں درکار تھیں۔
نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی اننگز میں زمبابوے کے 4 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ اہم سنگِ میل عبور کیا۔
Shaheen Afridi gets to 50 wickets in as many Tests as Wasim Akram ????????#ZIMvPAK pic.twitter.com/SlZnXkn908
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 29, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








