کراچی: کورونا لاک ڈاؤن، مارکیٹ کے اوقات اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں متحرک،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم نے آئی آئی چندریگرروڈ پرکارروائی کرتے ہوئے دو بینکوں کو سیل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنرآرام باغ کے مطابق سیل کئے گئے بینکوں کو کوروناایس او پیز اور 50فیصد سے زائد عملے کی موجودگی پر کارروائی کی گئی، این سی او سی اور سندھ حکومت کے جاری کردہ 50فیصد اسٹاف کی ہدایات پر بینک عمل نہیں کررہے۔
بینک ملازمین کا کہنا تھا کہ بینک کے اوقاتِ کار محدود کئے گئے مگر اسٹاف کی حاضری کم نہیں کی گئی۔بینکوں کی جانب سے ہفتہ وار تعطیلات پر بھی اسٹاف سے ڈیوٹی لی جارہی ہے۔
لانڈھی ایریا 37-B میں رات کے اوقات مین قائم عید بازار پر پولیس کا چھاپہ، 3 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج، درجنوں کے خلاف جرمانے کیے گئے۔
کورنگی موبائل مارکیٹ میں بھی دکانداروں پر 20 ہزار سے 30 ہزار تک کے جرمانے عائد کیے گئے، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی نگرانی میں کورنگی نمبر4موبائل مارکیٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔