کراچی:ضلع ایسٹ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ننھی بچیوں کو اغوا ء کر کے جنسی حرکات کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔
اغواکار کو دو مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو مختلف بچیوں کو اغوا کر کے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ایک بچی کی عمر4سال جبکہ دوسری 7سال کی تھی،اغواء کار چھوٹی بچیوں کو اغواء کرکے ان کو ڈرا دھمکا کر خوف میں مبتلا کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی وہ جنسی حرکات کرتا تھا۔
ملزم کی شناخت اویس ولد اکبر سے ہوئی ہے،ملزم کے خلاف مقدمات قائم کردہ ایک مقدمہ الزام نمبر 201/2021 بجرم دفعہ 511/ 364-A ت پ 2۔ مقدمہ الزام نمبر 202/2021 بجرم دفعہ 364-A ت پ درج کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ روزپولیس نے اورنگی ٹاؤن سے دوران ڈکیتی شہری کو زخمی اور اپنے ہی ساتھی کو ہلاک کرنے والے ملزم سمیت پانچ رکنی ملزمان گروہ گرفتارکرلیا تھا۔
ملزم عابد شاہ نے مورخہ 28 جنوری 2021 کو اپنے ساتھی کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر اکبر اسٹیل پر داخل ہوا اور دوران واردات دکان مالک اعجاز کو فائرنگ کر کے زخمی کیا اور فرار ہوگیا تھا۔
ملزم نے بعد واردات فرار ہوتے دوران اپنے ساتھی کو بھی گولی مار کے ہلاک کردیا تھا۔زخمی شہری کے بھائی سکندر کی مدعیت میں تھانہ اورنگی میں درج ہے۔