فارما مینوفیکچرز نے عید پر طویل تعطیلات کے فیصلے کو مسترد کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فارما مینوفیکچرز نے عید پر طویل تعطیلات کے فیصلے کو مسترد کردیا
فارما مینوفیکچرز نے عید پر طویل تعطیلات کے فیصلے کو مسترد کردیا

کراچی: پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر 6 روز کی تعطیلات کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن( پی پی ایم اے ) کے سابق چئیرمین ڈاکٹر قیصر وحید کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارما صنعت کو ان طویل تعطیلات سے مستثنٰی قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان تعطیلات کی وجہ سے کورونا بحران کے دوران ملک میں ادویات کی قلت کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو ییقینی بنانے کیلئے اسے بھی تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ فارما صنعت کےلئے صرف تین دن کی چھٹیوں کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا اس طرح ادویات کی ملک بھر میں فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے معیشت تباہ کردی، بلاول بھٹو

Related Posts