فلم مس مارول کی نئی تصاویر جاری، پاکستانی نژاد اداکارہ ایمان کا لباس توجہ کا مرکزبن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فلم مس مارول کی نئی تصاویر جاری، پاکستانی نژاد اداکارہ ایمان کا لباس توجہ کا مرکزبن گیا

مارول سیریز کی نئی فلم مس مارول کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئیں جن میں پاکستانی نژاد اداکارہ ایمان ولانی کا سپر ہیروئن والا لباس مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمان ولانی کا لباس قبل ازیں پیش کی گئی تصویری کتب کی طرح مداحوں کو خوبصورت نظر آرہا ہے جس میں تاحال کوئی تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔ کامک بکس میں ایمان ولانی سرخ اور نیلے لباس میں نظر آئی تھیں۔

بیشا کے علی کی تخلیق مس مارول نامی فلم میں آرامس نائٹ، ساگر شیخ، رش شاہ، میٹ لنٹز، موہن کپور، زینوبیا شروف اور دیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ایک ایم سی یو پراجیکٹ کیلئے بھارتی اداکار فرحان اختر بھی سیریز کا حصہ ہیں۔

پاکستان سے ہجرت کرکے کینیڈا میں مستقل سکونت اختیار کرنے والے والدین کے ہاں جنم لینے والی ایمان ولانی فلم مس مارول میں کیملا خان نامی سپر ہیروئن کا کردار نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔

کیملا خان کا یہ کردار مزاحیہ سیریز مس مارول میں جی ولو ولسن اور ایڈرین ایلفونا نے 2015ء میں متعارف کرایا تھا جو مس مارول کا ایک نیا کردار اور مارول سیریز کی پہلی مسلمان سپر ہیروئن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسکر ایوارڈ جیتنے والی 89 سالہ اداکارہ اولمپیا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Related Posts