کراچی: ایس ایس پی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
ضلع کیماڑی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار 3 دہشتگردوں نے تخریک کاری کے لیے 2020 سے نیا نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔ گرفتار دہشتگرد عجب خان کا بھائی اور والد بھی کالعدم تنظیم کےکارندے رہ چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کے لیے نیٹ ورک کو منظم کررہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 غیرقانونی پستول برآمد ہوئے ہیں جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے مزید انکشافات تھی کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں ملزم گلزار عرف علی ، شاہ رخ عرف عبدالرحمان اور ملزم عجب خان ولد یوسف خان شامل ہیں۔
ایس ایس پی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ منگھو پیر روڈ سے ٹارگٹ کلر ولید عرف چکنے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیراز گروپ سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایس ایم جی رائفل اور 5 بال بم ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں 1ہزار178نئے کوروناکیسز رپورٹ،13 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








