راولپنڈی:پولیس کا نوسربازوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے رقم ہتھیانے والا سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم مزمل اوراس کے ساتھی شہزاد کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے جعلی صحافتی پریس کارڈز برآمدہوئے،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان مزمل اور شہزاد خود کو صحافی ظاہر کر کے شہریوں سے رقم ہتھیاتے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مزمل تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد اور رتہ امرال راولپنڈی کاسابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد افراد کو دھوکہ دہی کے ذریعے چونا لگا چکا ہے۔
ایس پی پوٹھوہارسید علی نے ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،جعل سازوں اور نوسربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔