کورونا نے بھارتی شہریوں سے کرکٹ کی خوشی بھی چھین لی، آئی پی ایل ملتوی

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا نے بھارتی شہریوں سے کرکٹ کی خوشی بھی چھین لی، آئی پی ایل ملتوی
کورونا نے بھارتی شہریوں سے کرکٹ کی خوشی بھی چھین لی، آئی پی ایل ملتوی

بھارت میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے پیشِ نظر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل سیریز کھیلنے کیلئے دنیا بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی پی ایل کا ایونٹ ملتوی کرنا پڑا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ کھیلنے کیلئے بھارت آنے والے کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور آئی پی ایل انتظامیہ سمیت کسی کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ آئی پی ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ تمام افراد کی صحت اور حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی پی ایل انتظامیہ نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل انتظامیہ کے ہنگامی اجلاس میں آئی پی ایل کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

آئی پی ایل ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے سے ہم کورونا وباء کے دوران عوام کے چہروں پر کچھ خوشی لانا چاہتے تھے، تاہم کورونا وباء کے باعث اسے ملتوی کرنا پڑا۔ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو اپنے گھروں پر رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کو مات دیکر 60 سالہ بزرگ باڈی بلڈر نے مسٹر پاکستان کا اعزاز حاصل کرلیا

 

Related Posts