اسلام آباد: پاکستان کے 64 فیصد شہری یہ رائے رکھتے ہیں کہ دُنیا بھر میں تباہی پھیلانے والا کورونا وائرس حقیقتاً اتنا خطرناک نہیں جتنا کہ بیان کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن سروے کے ادارے گیلپ سروے نے پاکستان کے شہریوں سے سوال کیا کہ کیا آپ اِس رائے سے اتفاق کرتے ہیں کہ کورونا وائرس درحقیقت اتنا خطرناک نہیں ہے جتنا کہ بیان کیا جاتا ہے؟
آن لائن سروے کے دوران پاکستان کے 37 فیصد شہریوں نے اس رائے سے اتفاق کیا جبکہ 27 فیصد شہریوں نے کہا کہ ہم اِس رائے سے ایک حد تک اتفاق کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر 64 فیصد شہریوں نے کسی نہ کسی حد تک یہ رائے درست تسلیم کی۔
پاکستان کے 13 فیصد شہریوں نے کہا کہ ہم اِس رائے سے کسی حد تک غیر متفق ہیں جبکہ 15 فیصد شہریوں نے یہ رائے مکمل طور پر مسترد کردی۔ مجموعی طور پر پاکستان کے 28 فیصد شہریوں نے کسی نہ کسی حد تک رائے سے اختلاف کیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے 75 فیصد شہریوں نے یہ رائے دی کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران دیہاڑی دار افراد زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
ٹوئٹر پرگزشتہ برس جون کے دوران اپنے پیغام میں گیلپ سروے نے کہا کہ ہر 4 میں سے 3 یعنی 75 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ روز کے روز کمانے والے افراد جو کام کی تلاش میں رہتے ہیں، کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے باعث دیہاڑی دار افراد زیادہ متاثر ہوئے۔75فیصد پاکستانی شہری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








