شلپا شیٹھی کے علاوہ پورا خاندان کورونا وائرس کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

Shilpa Shetty’s family contracts COVID-19; actress tests negative

ممبئی : شلپا شیٹھی کے علاوہ پورا خاندان کورونا میں مبتلاہوگیا اور سب گھر میں قرنطینہ ہیں۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان جس میں ان کے شوہر راج کندرا اور ان کے دو بچے شامل ہیں، کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تاہم اداکارہ کو ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

اس حوالے سے شلپا نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پرستاروں کیلئے اپنے خاندان کی صحت کے حوالے سے ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پورے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

مزید پڑھیں:انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا بھارت میں کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 2 کروڑ روپے کا عطیہ

ان کا اپنا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ اپنے انسٹا گرام پر شلپا نے تحریر کیا کہ گزشتہ دس روز بطور خاندان ہمارے لئے کافی مشکل رہے۔ پہلے میرے ساس اور سسر کا ٹیسٹ پازیٹو آیا، جس کے بعد بچوں کا میری والدہ اور آخر میں شوہر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Shilpa Shetty Kundra (@theshilpashetty)

 

یہ تمام افراد آفیشل گائیڈ لائنز کے مطابق اپنے کمروں میں آئیسولیشن میں رہے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرتے رہے جبکہ گھر کے دو اسٹاف ممبرز بھی وائرس میں مبتلا ہوئے اور ان کا ایک ہسپتال میں علاج کیا گیا اور اب سب لوگ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں،انہوں نے شلپا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو تعاون پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا کو سنجیدہ لینے پر بھی زور دیا۔

Related Posts