نوکری کے پہلے ہی دن مجھ پر چوری کا الزام لگایا گیا تھا، گلوکار کرس مارٹن

تازہ ترین

تازہ ترین

نوکری کے پہلے ہی دن مجھ پر چوری کا الزام لگایا گیا تھا، گلوکار کرس مارٹن
نوکری کے پہلے ہی دن مجھ پر چوری کا الزام لگایا گیا تھا، گلوکار کرس مارٹن

کولڈ پلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے حال ہی میں اپنے جدوجہد کے دنوں سے ایک واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا جب وہ ایک سپرمارکیٹ میں نوکری کرتے تھے۔

گلوکار کرس مارٹن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہے بتایا کہ جس اسٹور میں میں نے ایک کیشئر کی حیثیت سے نوکری شروع کی تھی پہلے ہی دن مجھ پر چوری کا الزام لگا دیا گیا تھا۔ کرس مارٹن کا کہنا تھا کہ لیکن یہ بات میں ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میں چوری نہیں کی تھی۔

کرس مارٹن نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے 1990 میں ایک سپر مارکیٹ میں کام کی ابتداء کی تھی۔ کرس مارٹن کا کہنا تھا کہ اس وقت نہ میں شراب پیتا تھا، نہ سگریٹ پیتا تھا اور نہ ہی لاٹری کی چکر میں پڑتا تھا۔ مجھے جس کاؤنٹر پر کھڑا کیا گیا وہ اسکریچ کارڈ بیچنے کا کاؤنٹر تھا۔

کرس مارٹن کا مزید انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کس طرح مجھ پر چوری کا الزام لگایا گیا، اور اس وقت سے آج تک مجھے میرے مینجر مسٹر وائٹ یاد ہیں جنہوں نے مجھ پر 30 پاؤنڈ چوری کرنے کا الزام لگایا تھا ۔ کرس مارٹن کا کہنا تھا کہ جب مجھ پر چوری کا الزام لگایا گیا تو میں خوفزدہ نہیں تھا کیونکہ میں چوری نہیں کی تھی۔ اور میں یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا تھا۔

بعد ازاں کرس مارٹن اور ڈکوٹا جانسن مالیبو میں اپنے گھر میں منتقل ہو گئے تھے جس کی مالیت 1 کروڑ 20 لاکھ  50 ہزار امریکی ڈالر ہے اور جو ساحل سمندر سے چند قدم کی دوری پر واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی، بیوہ سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

Related Posts