عید الفطر کومیٹھی عید بھی کہا جاتا ہے ،یہ ایک خوبصورت تہوار ہے جو ہر سال رمضان کے مقدس مہینے کے بعد منایا جاتا ہے،یہ عید الفطر کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگ گھروں میں منارہے ہیں تاہم عید کے موقع پر گھروں میں مزے مزے کے پکوان تیار کئے جارہے ہیں لیکن تمام کھانے پینے کی اشیاء میں مٹھائی کا اپنا ایک الگ درجہ ہے اور مٹھائی کے بغیر میٹھی عید مکمل ہوہی نہیں سکتی۔
ایم ایم نیوز نے اپنے قارئین کیلئے میٹھی عید کو مزید میٹھا بنانے کیلئے کراچی میں مٹھائی کے چند اہم مقامات کا انتخاب کیا ہے۔
المہران کا پیڑا

گلستان جوہر میں جوہر بیکرز کے قریب دودھ اور کھوئے سے تیارہ کردہ شکارپوری پیڑا کھانے والوں کو اپنے ذائقے کے جادو میں جکڑ لیتا ہے، خالص اجزاء سے تیار کردہ پیڑا یہاں 780 روپے کلو باآسانی دستیاب ہے۔
سوہنی سوئیٹس کی برفی

یہ جگہ مٹھائی سے محبت کرنے والوں کے لئے جنت کی طرح ہے،سوہنی سوئیٹس پرکئی اقسام کی روایتی مٹھائیاں پیش کی جاتی ہیں لیکن یہاں کی برفی سب سے الگ ہے اور یہاں عام دنوں میں بھی برفی کے شوقین افراد کا رش رہتا ہے جبکہ عید پر خاص طور پر شہریوں کیلئے مزیدار برفی تیار کی جاتی ہے۔

سوہنی کی خالص دودھ اور کریم ودیگر قدرتی اجزاء سے بنی قلاقند کا کوئی مقابلہ نہیں اور اگر آپ نے یہ ابھی تک نہیں کھائی تو اس عید پر ضرور آزماکردیکھیں۔
دہلی بیکرز کی رس ملائی

میٹھے کی با ت ہو تو رس ملائی کا ذکر نہ آئے ایسا ممکن ہی نہیں، یوں تو کراچی میں جگہ جگہ رس ملائی دستیاب ہے لیکن دہلی بیکرز کی رس ملائی کا کوئی جواب نہیں، اس کی خوشبو سے ہی آپ کے منہ میں پانی آجائے گا اور اس مزیدار رس ملائی کو کھاکر ہر مٹھائی کو بھول جائینگے۔
گلاب جامن اور چم چم

پاکستان میں گلاب جامن اور چم چم کو ہر خوشی کی تقریب میں بطور خاص شامل کیا جاتا ہے یاں یوں سمجھ لیں کہ ہماری خوشیاں گلاب جامن اور چم چم کے بغیر ادھوری ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








