مہمانوں کیساتھ مری میں سیرسپاٹے،اسسٹنٹ کمشنرنےکورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Assistant commissioner flouts COVID-19 related SOPs

اسلام آباد: حکومت کی عیدالفطر کے موقع پر سیاحتی مقام بند کرانے کی پالیسی اسسٹنٹ کمشنرمری محمد اقبال سنگھیڑا نے ہوا میں اڑا دی۔

سیاحتی مقام اور کاروباری مراکز کو عید الفطر پر بند رکھوانے کی ڈیوٹی سر انجام دینے والے اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا نے عید الفطر کے موقع پر اپنے ذاتی مہمانوں کی فوج مری بلا لی۔

ڈی سی کیمپ افس میں رہائش پذیر اسسٹنٹ کمشنر مری کے مہمانوں نے عید الفطر کے تینوں دن مال روڈ مری پر ادھم مچائے رکھا، عام شہریوں اور سیاحوں کے لیے بند مال روڈ پر اے سی مری کے مہمانوں کی موجود گی وفاقی حکومت کی کورونا لاک ڈاؤن پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی پولیس نے 5 دن شہری کو حراست میں رکھ کر جھوٹے مقدمہ میں نام ڈال دیا

عوامی حلقوں نے عید الفطر کے موقع پر تمام بڑے چھوٹے کاروبار بند کروانے والے سرکاری افسران کی طرف سے اپنے ذاتی مہمانوں کیلئے سرکاری رہائش گاہوں کے استعمال اور کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی شد ید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر مری نے چھوٹے چھوٹے دکانداروں کو رزق حلال کمانے کی پاداش میں ہزاروں روپے جرمانے کیے اور ہوٹل انڈسٹری کو مفلوج بنا کر اپنے مہمانوں کو لے کر مری میں گھومتے رہنا حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ۔

Related Posts