انڈیا میں 25 افراد کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

انڈیا میں 25 افراد کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار
انڈیا میں 25 افراد کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار

دہلی: انڈیا کے دارالحکومت دہلی کے ضلع پلول میں ایک نہایت شرمناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو 25 افراد نے اجتماعی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے اس معاملے کے اہم ملزم ساگر کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزم فرار ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ دہلی سے 70 کلو میٹر دور ضلع پلول میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون نے 25 افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے خاتون کے بیان کو بنیاد بناتے ہوئے 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ فیس بک پر بننے والے دوست نے اس سے ملنے کے لئے ہوٹل بلایا تھا۔ جہاں سے اسے اغوا کرکے رام گڑھ کے جنگل میں لے جایا گیا اور رات بھر تقریباً تقریباً 25 لوگوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

خاتون نے بتایا کہ صبح ہونے پر ایک کباڑی کے پاس خاتون کو چھوڑا گیا، جہاں اس کے ساتھ دوبارہ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ خاتون کی حالت بگڑنے پر بے ہوشی کی حالت میں اسے بدرپور بارڈر پر چھوڑ کر ملزمان فرار ہوگئے۔

اس معاملے میں پولیس 25 افراد کے خلاف اغوا اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں رپورٹ درج کی ہے۔ یہ واقعہ 3 مئی کو پیش آیا تھا، لیکن خاتون نے اب پولیس کو اُس واقعے کی شکایت کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قبلہ اول پر حملہ 57 اسلامی ممالک پر حملہ ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Related Posts