کراچی: ڈیفنس لائیبریری کے پاس تیز رفتار مزدا فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے سات خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے مطابق تمام زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے ڈیفنس لائیبریری کے قریب مزدا حادثے میں زخمی ہونے افراد میں کسی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ جبکہ چند ایک کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد ٹریفک کی روانگی متاثر ہوئی تھی تاہم پولیس اور ٹریفک اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانگی بحال کردی۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں پاکستان ایمیوزمنٹ پارکس ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








