کراچی : سندھ حکومت نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کی جانب سے تمام بالغوں کی اٹھارہ سال ہوتے ہی شادی کروانے سے متعلق قرارداد کی مخالفت کردی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے بچوں کی شادی سے متعلق جمع کروائی گئی قرارداد سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے،پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اس طرح کی قرارداد کو مسترد کردیں گے۔
MMA Member of Provincial Assembly, Abdur Rasheed has submitted a Bill for making marriage compulsory for all adults & proposing punishment against parents whose children above 18 remain unmarried. This bill has nothing to do with #SindhGovt & will be rejected by #PPP members pic.twitter.com/Zspcto06YQ
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) May 27, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








