30 سال سے زائد عمر کے افراد کو واک ان ویکسین لگانے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan reports 796 more coronavirus infections, 10 deaths

اسلام آباد:این سی او سی نے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو واک ان ویکسین لگانے کا اعلان کردیا، کل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد واک ان ویکسی نیشن کراسکیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل تک 50 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی، جلد رجسٹریشن کرائیں اور ویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں کم کرسکیں، کل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد واک ان ویکسی نیشن کراسکیں گے، اگر آپ کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے تو خود کو رجسٹر کرائیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ الحمد للہ کل تک ویکسین 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگائی جا چکی ہے، آپ بھی جلد رجسٹر کریں اور ویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزید کم کر سکیں اور پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہواور آپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا صوبے میں کورونا سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے تحت کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن کل شروع کردی گئی تھی۔این سی او سی نے اعلان کیا تھا کہ 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن 27 مئی سے شروع کی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کے مطابق 27 مئی سے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اب رجسٹریشن پاکستان کی پوری آبادی کیلئے کھلی ہے، عوام اپنے معالج سے مشورے کے بعد ویکسین ضرور لگوائیں۔

Related Posts