کراچی:ملک میں فرنس آئل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیاہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں فرنس آئل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر 55.41 فیصداورسالانہ بنیادوں پر9.09 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔
جولائی سے مارچ 2021 تک کی مدت میں ملک میں 2,049,869000 لیٹر فرنس آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1,879,125000 لیٹرفرنس آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔