کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں بنیادی اعشاریوں پر تبادلہ خیال کیاگیا، اُن کا کہنا تھا کہ توانائی اور خوردونوش کی قیمتوں سے مہنگائی بڑھی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے غیر ملکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ سپلائی مہنگائی کو کم کردے گی، حکومت کووڈ وبا میں معیشت کو ضروری معاونت فراہم کررہی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں حکومت کا پیکیج جی ڈی پی کا 5 فیصد رہا، پیکیج ختم کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال اسٹیٹ بینک کی توقعات 3 فیصد جی ڈی پی نمو کے ہے، زرعی شعبے کی بہتر کارکردگی کے سبب معاشی ترقی کا اندازہ 3.94 فیصد کیا۔