وزیر اعظم عمران خان آج کامیاب جوان فلاحی منصوبے کا افتتاح کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان آج کامیاب جوان فلاحی منصوبے کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج کامیاب جوان فلاحی منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  کامیاب جوان نامی فلاحی منصوبے کا افتتاح کریں گے جسے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فلاحی منصوبہ قرار دیا جارہا ہے۔

کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین، سیاسی و سماجی رہنما، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن حکومت کےخلاف ہراحتجاجی تحریک کا ہراول دستہ ہوگی،احسن اقبال

پاکستانی جوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں خود کفیل بنانے کے حوالے سے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 1 لاکھ روپے تک بلا سود جبکہ 50 لاکھ روپے تک کم شرحِ سود پر قرضے دئیے جائیں گے تاکہ  ملک کی نوجوان نسل اپنا کاروبار شروع کرسکے۔ 

کاروبار شروع کرنے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا حامل کامیاب جوان پروگرام ایسے افراد کی مدد کے لیے بھی شروع کیا گیا ہے جو پہلے سے کاروبار کر رہے ہیں اور اب اسے وسعت دینے کے لیے سرمائے کی کمی کا شکار ہیں۔

معاونِ خصوصی امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے گزشتہ روز کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد آنے والی یوتھ پالیسی صرف کاغذی حد تک رہی جبکہ وفاق اور صوبے نوجوانوں کے لیے کسی بھی کو آرڈی نیشن مکینزم سے محروم ہیں۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ہماری پہلی ذمہ داری صوبوں سے مل کر کام کرنے کی تھی جس کے تحت ہم نے وزیر اعظم آفس میں نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک اور اس کی پالیسی تیار کی جس میں صوبوں کی مشاورت شامل ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام  (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، وفاقی وزرا اور سینئر پارٹی قیادت نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کامولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کا فیصلہ

Related Posts