پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں 9 جون سے شروع ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں 9 جون سے شروع ہوں گے
پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں 9 جون سے شروع ہوں گے

متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 جون سے شروع ہوں گے۔ ابوظہبی میں 24 جون کو آخری میچ کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے آخری میچز 9 سے 24 جون تک اماراتی ریاست ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ 6 کے دوران کوالیفائر اور ایلیمنٹر سمیت 6 ڈبل ہیڈر میچز کھیلے جائیں گے۔ ابوظہبی میں میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے جبکہ دوسرا رات 11 بجے شروع ہوگا۔ مجموعی طور پر 6 ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے  کہا کہ مجھے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہوتے نظر نہیں آرہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ لیگ کرانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ہوم ورک مکمل نہیں تھا۔انہیں پہلے ہوم ورک مکمل کرنا چاہئے تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہوتے نظر نہیں آرہے، شعیب اختر

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ اور 6 فرنچائز مالکان نے منگل کے روز ایک ورچوئل  اجلاس میں شرکت کی، جہاں فرنچائز مالکان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز سے متعلق تمام امور پر اپ ڈیٹ کیا گیا۔

ورچؤل اجلاس میں طے کیا گیا کہ پی ایس ایل 6 20 کی بجائے 24 جون کو ختم کی جائے۔ اگر ٹورنامنٹ 7 جون کو شروع ہوتا ہے تو اس میں صرف 3 ڈبل ہیڈرز شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی اور فرنچائززکا اجلاس، پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا شیڈول تیار

Related Posts