ٹرین حادثات کے ذمہ دار کا نام سامنے آگیا، ڈی ایس سکھر نفسیاتی مریض ہیں۔وفاقی انسپکٹر

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی انسپکٹر کی رپورٹ سامنے آگئی، ڈی ایس سکھر ریلوے حادثات کے ذمہ دار قرار
وفاقی انسپکٹر کی رپورٹ سامنے آگئی، ڈی ایس سکھر ریلوے حادثات کے ذمہ دار قرار

کراچی: وفاقی انسپکٹر ریلوے فرخ تیمور کی ٹرین حادثات سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ریلوے حادثات کا ممکنہ ذمہ دار ڈی ایس سکھر کو قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی انسپکٹر ریلوے کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ سکھر سے ملتان تک ریلوے ٹریک تیز رفتاری کے قابل نہیں۔ ڈی ایس سکھر کو کسی بھی قسم کی آپریشنل ڈیوٹی نہیں دی جانی چاہئے۔

وفاقی انسپکٹر ریلوے نے رپورٹ میں قرار دیا ہےکہ ڈی ایس سکھر کو کسی بھی ہسپتال سے دماغی بیماری کے فوری علاج کی ضرورت ہے۔ سینئر جی ایم نثار میمن نے بھی وزیرِ ریلوے کو کئی بار خطوط لکھے۔

نثار میمن کے خطوط میں وزیرِ ریلوے کو کئی بار ڈی ایس سکھر کے تبادلے کی سفارش کی گئی۔ وفاقی انسپکٹر ریلوے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس ریلوے انجن ڈرائیورز کو تیز رفتاری پر مجبور کرتا ہے۔

فرخ تیمور کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس سکھر کی جانب سے تیزرفتاری پر مجبور کیے جانے کے بعد سکھر سے ملتان ٹریک پر ٹرینیں تیزرفتاری سے چلائی جاتی ہیں جس کے نتیجے میں حادثات کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس کے تصادم کی وجوہات سامنے آگئیں، ٹرین ڈرائیور نے کہا کہ تحقیقات سے ثابت ہوجائے گا، میں سویا ہوا نہیں تھا۔

 سر سید ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ رات کو 3 بج کر 40 منٹ پر کراچی آنے والی ملت ایکسپریس کے ڈبے گرے ہوئے نظر آئے لیکن ہنگامی بریک نے کام نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم کی وجوہات سامنے آگئیں

Related Posts