مدینہ میں بس حادثہ ،10پاکستانیوں سمیت35عمرہ زائرین جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

bus accident
مدینہ میں بس حادثہ ،10پاکستانیوں سمیت35عمرہ زائرین جاں بحق

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے قریب بس حادثےمیں 10پاکستانیوں سمیت35عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے،حادثے میں 4افرادزخمی بھی ہوئےجنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مدینہ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثہ ایک نجی چارٹرڈ بس کا ایک ہیوی لوڈر کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں پیش آیا،حادثے کا شکار ہونے والی بس میں عرب اور ایشیائی ممالک کے عمرہ زائرین سوار تھے اور وہ مدینہ سے مکہ جا رہے تھے۔

اب تک حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق بس میں لگنے والی آگ سے ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اس ضمن میں متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ نعشوں کی شناخت کا مرحلہ کافی پیچیدہ ہوچکا ہے، واقعہ کی تحقیقات بڑے پیمانے پر جاری ہے، زخمیوں کو الحمنہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی  کے مطابق مکہ کے گورنر پرنس فیصل بن سلمان نے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts