اسلام آباد، نیب نے نجی ٹی وی چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر کوگرفتار کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی بغداری میں کارروائی، زاہدلاڈلہ گروپ کا کمانڈر گرفتار

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے نجی ٹی وی چینل پر چھاپہ مار کر منیجنگ ڈائریکٹر باسط ریاض شیخ کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نیب کراچی نے اسلام آباد میں چھاپہ مارا اور کیپٹل ٹی وی کے ایم ڈی باسط ریاض شیخ کو گرفتار کر لیا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹل ٹی وی کے مالک پر سندھ فیسٹیول میں بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ نیب نے 2016ء سے نوٹسز جاری کرنا شروع کیے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میڈیا پارٹنر بن کر فیسٹیول میں بلائے گئے فنکاروں کو معاوضے ادا نہیں کیے گئے۔ گلوکار سجاد علی بھی متاثرین میں شامل تھے جنہیں معاوضہ نہ مل سکا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کرپشن کیخلاف کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 3 روز قبل اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن کا ارتکاب کرنے والا اپنی حیثیت اور اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ذاتی فوائد سمیٹتا اور بددیانتی کا مرتکب ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب

Related Posts