تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں فائرنگ، نجی کالج کے پروفیسر جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی کے مبینہ قاتل گرفتار
عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی کے مبینہ قاتل گرفتار

کراچی: تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں قائم خاتون پاکستان کالج کے نزدیک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پروفیسر زاہد علی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن تھانے کی حدود خاتون پاکستان کالج کے نزدیک ڈاکوؤں کی فائرنگ سےعثمان انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر زاہد علی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے آغا خان یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے۔

پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش میں وقوعہ ڈکیتی مزاحمت کا بتایاگیاہے ۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ڈکیتوں نے گاڑی روک کر پروفیسر سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی جس پر پروفیسر نے مزاحمت کی ۔ جس پر ڈاکو فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھےکرلیے گئے تحقیقات مختلف زاویوں کی  جارہی ہے کہ آیا یہ معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا تھا یا ٹارگٹ کلنگ کا تھا۔

ترجمان عثمان انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پروفیسر ظاہر علی سید ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہوگئے تھے۔ واقعہ یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ پر پیش آیا۔ ڈاکووں نے ظاہر علی سید گاڑی چھیننے کی کوشش کی، ظاہر علی سید کو زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں : بلدیہ ٹاﺅن میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف علماء و شہری کا مظاہرہ

Related Posts