انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا

تازہ ترین

تازہ ترین

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا

کراچی: انٹربینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر 155اعشاریہ 80 روپے  جبکہ اوپن مارکیٹ میں 155 اعشاریہ 90 روپے ہوگیا ہے۔

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 155.80 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 155.90 روپے کی سطح پر آگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.80 سے گٹھٹ کر 155.70 روپے اور قیمت فروخت 155.90 روپے سے کم ہوکر 155.80 روپے ہو گئی تھی۔

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.70 روپے سے گھٹ کر 155.60 روپے اور قیمت فروخت 156 روپے سے گھٹ کر 155.90 روپے ہو گئی تھی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 188.50 روپے سے گھٹ کر 188 روپے اور قیمت فروخت 190 روپے سے گھٹ کر189.50 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218.50 روپے سے بڑھ کر 219.50 روپے  اور قیمت فروخت 220 روپے سے بڑھ کر 221 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سینٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیف ایگزیکٹو ز  کا تقرر کردیا گیا

Related Posts