اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 42 ہزار 189 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 21 ہزار 723 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 34 مزید شہری انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس کے مزید 18 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39ہزار 214ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 38لاکھ 57ہزار250 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد41 ہزار 726 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 549 افراد نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 78 ہزار 740ہوگئی۔ وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا۔
صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 44 ہزار 65افراد متاثر جبکہ 10 ہزار 516جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 184کیسز اور 5 ہزار 243اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 1لاکھ 36 ہزار 74افراد متاثر اور4 ہزار 224انتقال کر گئے۔
بلوچستان میں کورونا سے 26 ہزار 232افراد متاثر اور 294جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں 82 ہزار 139افراد متاثر اور 772جاں بحق ہوگئے، آزاد کشمیر میں 19ہزار 783افراد متاثر جبکہ 566انتقال کرگئے۔ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 712کیسز اور 108اموات رپورٹ ہوئیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ حکومت نے ملک میں بھارتی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے گزشتہ روز صوبے میں ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کی ابھرتی ہوئی مختلف اشکال کی وجہ سے ملک کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں بھارتی کورونا پھیلنے لگا، حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجادی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








