اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے شعبہ پلاننگ کے افسر کی جانب سے معمول کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے اور شہری کو حبس بیجا میں رکھ کر دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ توقیر نواز اعوان پر تھانہ آبپارہ میں دفعہ 342 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کئے جانے کے تین روز بعد بھی محکمہ کی جانب سے نہ ہی معطلی ہو سکی اور نہ ہی پولیس کی جانب گرفتاری عمل میں لائی جا سکی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








