امریکا کی دو اہم ریاستوں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan records seven coronavirus deaths

نیویارک:امریکی ریاست نیویارک اور کیلی فورنیا میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پر نرمی کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک کے ریستورانوں میں میزوں کے درمیان 6 فٹ فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی۔ سینما گھروں میں بھی ہاوس فل ہوگا۔

کمرشل عمارتوں میں داخل ہونے والوں کا ٹمپریچر چیک نہیں کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق نیویارک میں 70 اور کیلی فورنیا میں 72 فیصد بالغ افراد ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ، کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے الٹی میٹم دے دیا

اس کے علاوہ اسرائیلی حکومت نے انڈور تقریبات میں ماسک کی پابندی ختم کردی، یہاں تقریبا 55 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ کوویڈ19 کیسز کی تعداد بھی کئی دن سے صفر ہے۔

Related Posts