واشنگٹن:امریکی حکام نے ترکی کے صدر کی پیشکش کو قبول کرلیا اور کابل ایئر پورٹ کی سیکورٹی ترکی کے سپردکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی صدر نے افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کی حفاظت کی ذمہ داری ترک فوج کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کابل ایئرپورٹ فوجیوں کے انخلا کے بعد بھی غیر ملکی وفود کی افغانستان آمد و رفت کے لیے استعمال میں رہے گا۔
امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سُلیوان نے اس حوالے سے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ صدر جو بائیڈن اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان برسلز میں ہونے والی ملاقات میں کرلیا گیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع اور تناؤ کا باعث بننے والے معاہدوں کا طویل مدتی حل نہیں نکل سکا تاہم دونوں رہنماؤں نے ان معاملات پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے دوسری بار غزہ پر بمباری شروع کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








