پاکستان اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے پرعزم ہے۔منیراکرم

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے پرعزم ہے۔منیراکرم
پاکستان اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے پرعزم ہے۔منیراکرم

نیویارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے سربراہ انتونیوگوتریس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتونیو گوتریس دوسری مدت کیلئے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے جس پر پاکستان نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ مندوب منیر اکرم نے انتونیو گوتریس کی ماہرانہ اور تجربہ کار قیادت کیلئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مسلسل دوسری بار 5 سال کیلئے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے والے انتونیو گوتریس کے متعلق عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ کورونا وباء، عالمی چیلنجز اور ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کیلئے اقوامِ متحدہ کو انتونیو گوتریس کی ضرورت ہے۔

گفتگو کے دوران منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان انتونیو گوتریس کے ساتھ کام کیلئے پر عزم ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سمیت عالمِ انسانیت کو درپیش مختلف مسائل کا حل تلاش کرنے میں اقوامِ متحدہ کی معاونت کی جاسکے۔ انہوں نے انتونیو گوتریس کو وزیرِ خارجہ کا پیغام بھی پہنچایا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل اقوام متحدہ میں انتونیو گوتریس کو 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے دوسری 5 سالہ مدت کیلئے سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں بڑی اور چھوٹی اقوام کے مابین اعتماد کے فروغ کو یقینی بنانے اور اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔

رواں ماہ کے اوائل میں 15 رکنی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو انتونیو گوتریس کی دوبارہ تقرری کی سفارش کی تھی، ان کی دوسری میعاد کا آغاز یکم جنوری 2022 سے ہو گا۔

مزید پڑھیں: انتونیو گوتریس دوسری بار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب

Related Posts