کراچی میں آپ کو ہر علاقے میں فرحت بخش لسی باآسانی مل جائیگی لیکن شہر قائد میں اجمیری دل بہارلسی ہاؤس کا اپنا ایک الگ ہی مقام ہے۔اب یہاں آپکےذہن میں یہ سوال ضرور پیدا ہوگا کہ یہ لسی الگ کیسے تو اس کا جواب ہے کہ اس لسی کو سب سے منفرد بناتا ہے اس کا ذائقہ کیونکہ اس میں روایتی اجزاء کے علاوہ ربڑی بھی شامل کی جاتی ہے جو اس کو سب سے الگ بناتی ہے۔
یہاں لسی گلاس کے علاوہ پیالے میں بھی پیش کی جاتی ہے اور ساتھ میں ایک چمچ دیا جاتا ہے کہ اگر آپ کو لسی پینی ہے تو پئیں اور اگر ربڑی کھانی ہے تو وہ کھائیں اور مزیدار بات تو یہ ہے کہ یہاں ذائقہ دار فرحت بخش لسی صرف 80 روپے کے حساب سے پیش کی جاتی ہے۔