اسلام آباد لائسنس برانچ میں ون ونڈو آپریشن ختم، شہری رل گئے، شکایات کے انبار

تازہ ترین

تازہ ترین

One window operation ends in Islamabad License Branch

اسلام آباد :لائسنس برانچ میں ون ونڈو آپریشن ختم ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ٹریفک پولیس آفس میں لائسنس بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

شہریوں نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو آپریشن بڑی محنت سے سابق ایس ایس پی نے بنایا تھا، نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی ٹریفک سید کرار حسین نے آتے ہی ختم کر دیاہے۔

میڈیکل ٹریفک آفس کے اندر ہی ہوتا تھا لیکن اب ہمیں ذلیل و خوار کیا جارہا ہے، عام شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس دن سے ایس ایس پی ٹریفک سید کرار حسین اسلام آباد تعینات ہوئے ہیں دفتر کاٹائم ختم ہونے کے بعد بھی ملازمین کو بے مقصد رات دو بجے تک بٹھائے رکھتے ہیں، اکثر ملازمین نفسیاتی مریض بن چکے ہیں ۔

ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے، اکثر ملازمین کی نیند پوری نہ ہونے کے باعث ڈرائیونگ کے دوران ایکسیڈنٹ بھی ہونے لگے ہیں، ملازمین رات دو بجے گھر جاتے ہیں تو صبح آٹھ بجے دوبارہ ڈیوٹی پر حاضر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ملازمین بیمار ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں اربوں کے منصوبوں پرغورکیلئے سی ڈی اے ورکنگ پارٹی کا اجلاس طلب

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ون ونڈو آپریشن ختم ہونے کے بعد ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، ہم پہلے میڈیکل کرانے جاتے ہیں پھر واپس آتے ہیں اتنی دیر میں آفس ٹائم ختم ہوچکا ہوتا ہے، اتنی شدید گرمی میں یہ ایکسرسائز سمجھ سے بالاتر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس آفس میں تعینات لیڈیز اسٹاف کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے ان کی جگہ مرداسٹاف کوتعینات کیا جارہا ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے بہت بڑی تعداد خواتین کی ٹریفک افس آتی ہے جن کی معاونت لیڈیز ٹریفک پولیس اسٹاف کرتا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ون ونڈو آپریشن بحال کیا جائے، لیڈیز اسٹاف کی تعیناتی ٹریفک پولیس میں یقینی بنائی جائے اور کسی قابل افسر کو ایس ایس پی پولیس تعینات کیا جائے ،آئی جی پولیس اسلام آباد فوری طور پر اس پر نوٹس لیں اور شہریوں کو سہولیات فراہم کریں۔

Related Posts