دوسری جانب صاحبزادہ پیر حسین احمد بکوٹی ،مولانا زاہد عباسی ،مفتی حسنین عباسی ،مفتی اسرار، مولانا زکیر، مولانا کفیل، مفتی جواد ،بنیامین قریشی ،مولانا اختر، محمد ارشد سمیت دیگر نے اس موقع پر تھانہ بکوٹ کی حدور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ کتاب کا مصنف نعیم عباسی پیشہ کے لحاظ سے ڈرائیور اور تعلیمی لحاط سے کم علم شخص ہے ۔
مقررین نے کہا کہ ہم سب مسالک اور اہلبیت کے ماننے والے صحابہ کرام کے غلام ہیں مگر اس شخص نے ہر صفحے پر توہین آمیز کلمات لکھے ہیں جس پر ہم احتجاج کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔