اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار 768 ہوگئی جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 73 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 930 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 39 مزید شہری وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 519 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 42لاکھ 32ہزار960 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزارہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 338متاثرین نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 95 ہزار 690 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 45 ہزار 251 افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 33 ہزار 194، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار 247، بلوچستان میں 26 ہزار 776 جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 431 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 5 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 19کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 672افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں5 ہزار 358 اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 280 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 303، اسلام آباد میں 775، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 574 افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
قبل ازیں ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی نوٹ کی گئی تھی، جس کے بعد سندھ سمیت دیگر صوبائی حکومتوں اور وفاق نے ایس او پیز میں نرمی اور لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبے میں کوویڈ 19 کیسز کم ہونے کے بعد پرائمری کلاسوں میں پیرسے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کورونا کیسزکم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی جا رہی ہے۔
صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا 2 روز قبل کہنا تھا کہ اتنے عرصے بعد اسکولوں کا کھلنا حکومت کی کامیابی کا مظہر ہے۔سندھ بھرمیں پرائمری اسکول کھل گئے، اساتذہ کوایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا کیسزکم ہونے کے بعد پابندیوں میں نرمی لا رہے ہیں، سعید غنی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








