کراچی:آل پاکستان آئل ٹینکر کا اونر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت پٹرولیم کی احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ہڑتال نہیں کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر شمس شاہوانی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے تمام کمپنیوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا ہے اور کیو سسٹم پر عملدرآمد کیلئے پابند کیا ہے۔
ہم کسی ذاتی مفادات کیلئے ہڑتال نہیں کریں گے اور اس مشکل حالات میں جب کرونا وائرس ختم ہونے کے قریب ہے اور ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اس وقت ہڑتال کرنا مناسب نہیں ہے حکومت غریب عوام کے حقوق تحفظ اور روزگار کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ہم ملک پاکستان کی بقا ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔
غریب ٹرانسپورٹرز ڈرائیور کلینر لوڈنگ کریں اپنے بچوں کیلئے رزق کمائیں،پہلے بھی کورونا وائرس کی وبا نے ٹرانسپورٹرز کو مقروض کر دیا ہے۔
ہم پاکستان اور پاکستانی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ترقی کے خواہشمند ہیں جب کمپنیاں ترقی کریں گی تو ٹرانسپورٹرز خوشحال ہوں گے۔