اسلام آباد، طلبہ کا ریگولر امتحانات نہ لینے کا مطالبہ، احتجاج کے دوران 20 نوجوان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد، طلبہ کا ریگولر امتحانات نہ لینے کا مطالبہ، احتجاج کے دوران 20 نوجوان گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے طلبہ نے  ریگولر امتحانات نہ لینے کے مطالبے پر بھرپور احتجاج کیا جس کے دوران 20 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر اسکول اور کالجز کے طلبا نے اپنے مطالبے کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمارے آن لائن امتحانات لیے جائیں جبکہ ہم ریگولر امتحانات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ نصاب ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران اسکولز اور کالجز بند رہے جس کی وجہ سے ہمیں آن لائن کلاسز کے ذریعے پڑھایا گیا، اب ہمارے امتحانات بھی آن لائن ہی لیے جائیں، ہم کسی صورت ریگولر امتحانات نہیں دیں گے۔

طلبہ نے شکایت کی ہے کہ پولیس نے انہیں بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ احتجاج کے موقعے پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ پولیس نے پنجاب اور گارڈن کالجز کے 20طلبہ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنرز کے احکامات پر گرفتاریاں ہوئیں۔

قانونی معاونت کیلئے وکلاء کی ٹیم بھی تھانے پہنچ گئی۔ کالج پرنسپل کے مطابق طلبہ پرامن احتجاج کر رہے تھے جنہیں جان بوجھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ہم اپنے طلبہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی رہائی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے طلبہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمارے ساتھی نوجوانوں پر بے جا تشدد کیا۔ گرفتار ہونے والے طلبہ کی رہائی کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے۔ حکومت کو ریگولر امتحانات ملتوی کرکے آن لائن امتحانات منعقد کرنا ہوں گے تاکہ ہمارا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پولیو کا خاتمہ پاکستان کی قومی ترجیح ہے، وزیراعظم کی بل گیٹس کو یقین دہانی

 

Related Posts