ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے، اسد عمر

تازہ ترین

تازہ ترین

ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے، اسد عمر
ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا گیا اور کورونا کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم درست طریقے سے جاری نہ رہی تو پاکستان میں مہلک وبا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے۔ 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں کورونا صورت حال کا جائزہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (خفیہ اطلاعات) کی بنیاد پر لیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور مضبوط ویکسینیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور جلد از جلد ویکسینیشن کرانے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts