لاہور، گارڈن ٹاؤن میں سلنڈر دھماکے، دکان کی چھت اڑ گئی، 10 گاڑیاں جل کر راکھ

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور، گارڈن ٹاؤن میں سلنڈر دھماکے، دکان کی چھت اڑ گئی، 10 گاڑیاں جل کر راکھ
لاہور، گارڈن ٹاؤن میں سلنڈر دھماکے، دکان کی چھت اڑ گئی، 10 گاڑیاں جل کر راکھ

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ایک کے بعد ایک متعدد سلنڈر دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دکان کی چھت اڑ گئی اور 10 گاڑیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں جبکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں آج دوپہر کے وقت دکان میں رکھے ہوئے متعدد گیس سلنڈرز دھماکوں سے پھٹتے چلے گئے۔ وقفے وقفے سے پھٹنے والے سلنڈرز کی آگ نے دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔

گارڈن ٹاؤن کے علاقے برکت ٹاؤن میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں دکان کی چھت اڑ گئی اور تقریباً 10 گاڑیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ دکان سے ملحق عمارتوں میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے۔

دھماکوں کے حوالے سے کمشنر لاہور نے کہا کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں بلند و بالا رہائشی عمارت کی چھت گر گئی اور 1 بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

گزشتہ ماہ یہ افسوسناک واقعہ لیاقت آباد نمبر9 میں اے سی کی گیس بھرنے کے دوران پیش آیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق سلنڈر دھماکہ رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پر ہوا۔

دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور حادثے کی وجوہات پر تفتیش شروع کردی گئی۔زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: سلنڈر دھماکہ، چھت گرنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Related Posts