کراچی : پاکستانی اداکارائیں اپنے منفرد لباس کے انتخاب کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ روز ہم اسٹائل ایوارڈ میں پاکستانی اداکاراؤں کے لباس پر مداحوں اور فنکاروں نے شدید تنقید کی ہے۔

مداحوں اور دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کو حد کراس نہیں کرنا چاہئے جو ہماری اداکاراؤں نے اب کر دی ہے۔پاکستانی معاشرہ ایسی بے حیائی اور فحاشی کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں اداکاراؤں نے مغربی طرز کا لباس پہنا،سوشل میڈیا پر صارفین مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اداکارائیں شہرت کی تلاش میں اپنی معصومیت اور اپنے لباس سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔
ایک صارف نے مشورہ دیا کہ ’علیزے شاہ دنیا میں ثنا خان بننے کی کوشش کریں۔کچھ صارفین عمران خان کے حالیہ بیان سے بھی اتفاق کرتے نظر آئے، صارفین نے کہا کہ بے شک وہ عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھے ، اس ایوارڈ شو کی تقریب نے عمران خان کے بیان کو صحیح ثابت کردیا ہے۔

وزیراعظم نے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان دیا تھا۔
علیزے شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں علیزے اپنی معصومیت کی وجہ سے ان کی پسندیدہ اداکارہ تھیں لیکن اب انہیں علیزے سے نفرت محسوس ہورہی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’مغرب سے متاثر خواتین کو مغرب میں ہی پھینک دینا چاہئے۔
واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں منعقدہ ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








