اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی۔
چپکے چپکے میں فن کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں دل کی گہرائی کے ساتھ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اوریہ کہنا چاہتی ہوں کہ اب میں اداکاری نہیں کروں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے انڈسٹری سے بہت محبت اور احترام ملا اور انشاء اللہ انڈسٹری سے وابستہ رہوں گی۔
اداکارہ ایمن سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں ، انہوں نے پنسلونیا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے، انہوں نے 2009 میں ایک اسمارٹ کار میں 18لڑکیوں کو ایڈجسٹ کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنارکھا ہے ۔
بھرپور صلاحیتوں کی مالک اداکارہ ایمن سلیم نے نجی ٹی وی چینل سے رمضان کے دوران ڈرامہ چپکے چپکے سے کیریئر کا آغاز کیا ، اس ڈرامے میں انہوں نے مشی کا کردار نبھا یا،ان کی خوبصورتی اور اداکاری نے دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کر لی ہے ،ایمن سلیم اپنے پہلے ڈرامہ ’’ چپکے چپکے ‘‘ میں ارسلان نصیر کے ساتھ دکھائی دی تھیں۔