پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 805.25 پوائنٹس بڑھ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 805.25 پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 805.25 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مندی کے بعد آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا رجحان غالب رہا، جس کے سبب 100 انڈیکس 805.25 پوائنٹس بڑھ گیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 805.25 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث 48 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

انڈیکس کا اختتام 48053.17 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کارباری روز کے دوران کاروبار میں 1.7 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی،سرمائے میں 32ارب روپے کی مزید کمی

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 41 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts