دوسرا ون ڈے: انگلش ٹیم نے پاکستان کو جیت کےلیے 248 رنز کا ہدف دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دوسرا ون ڈے: انگلش ٹیم نے پاکستان کو جیت کےلیے 248 رنز کا ہدف دے دیا
دوسرا ون ڈے: انگلش ٹیم نے پاکستان کو جیت کےلیے 248 رنز کا ہدف دے دیا

انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دے دیا ہے، پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حسن علی 5 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ 

لارڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدا میں ہی انگلینڈ کی ٹیم 2 قیمتی وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی، تاہم فل سالٹ کے 60 اور جیمز وینس کے 56 رنز کی بدولت میزبان ٹیم مضبوط پوزیشن پر آگئی۔   

ایک جانب پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی وکٹیں لیتے رہے تو دوسری جانب انگلش بلے بازوں کی جانب سے اپنی ٹیم کے لیے رنز بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

لوئر مڈل آرڈر بیٹسمین لوئس گریگوری کے 40 اور بائڈن کارس کے 31 رنز کی مدد سے انگلینڈ کی ٹیم 247 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سب نمایاں باؤلر حسن علی رہے انہوں نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف 2 جبکہ شاہین آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔  قوانین کے مطابق اس میچ کو 47 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔

Related Posts