سندھ میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے 35 کیسز سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے 35 کیسز سامنے آگئے
سندھ میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے 35 کیسز سامنے آگئے

کراچی: سندھ میں کورونا کا بھارتی ویریئنٹ داخل ہوگیا ہے، لیاری کے ایک خاندان کے 5 افراد کورونا کی بھارتی قسم سے متاثر نکلے، جن کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کی بھارتی قسم کے 35کیسزسامنے آگئے، پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو نے بتایا کہ لیاری کے ایک خاندان کے 5 افراد کورونا کی بھارتی قسم سے متاثر ہے۔

بھارتی ویرینٹ سے متاثر 4افراد کی حالت تشویشناک ہے، اس وائرس سے متاثرہ افراد کو بچانا مشکل ہورہا ہے۔قاسم سومرو نے کہا کہ انڈین ویرینٹ سے متاثرہ افراد کے کانٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ، عید کے رنگ پھیکے پڑگئے

حکومت سندھ کو کورونا کی بھارتی قسم سے بچا ؤکی تجاویزدی ہیں۔پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ نے بتایا کہ ویکسین کرانے والے 9 افراد میں دوبارہ کورونا سے متاثر ہونے کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

Related Posts