کراچی:معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے مشہور گانے پر ویڈیو بنا دی ہے جسے اْن کے چاہنے والوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
عائزہ خان جن کے انسٹا گرام پر 9.5 ملین فالوورز ہیں، انہوں نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سیڑھیوں پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔
عائزہ خان نے ویڈیو میں خوبصورت لباس، میک اپ اور جیولری پہنی ہوئی ہے۔عائزہ خان نے ایشوریا رائے پر فلمائے گئے مشہور بھارتی گانے ’سلسلہ یہ چاہت کا‘ پر مختصر سی ویڈیو بنائی ہے۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








