اسلام آباد:موضع ملوٹ میں واقع مبینہ طور پر غیر قانونی ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی نے سی ڈی اے انوائرمنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کی اور سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ہی تعمیرات اور تشہیر کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سوسائٹی کے مالکان نے سوسائٹی کی تقریباً آدھی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے مقامی لوگوں کے ساتھ سوسائٹی مالکان کے مقدمات بھی چل رہے ہیں،ابھی تک کچھ مقامی لوگوں کو زمین کے عوض پیسے نہیں دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق شاملات کی زمین پر سوسائٹی مالکان نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے،جبکہ انوائرمنٹ کی جانب سے این او سی لینا پہلی شرط ہے اوورسیز پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقے سے پلاٹس فروخت کیے جارہے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سوسائٹی مالکان نے سی ڈی اے کے افسران سے ساز باز کرکے جعلی پیپر بھی تیار کر رہے ہیں،این او سی۔ ایل او پی۔وغیرہ کے جعلی لیٹرز بھی تیار کیے گئے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








