کراچی:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مشکل وقت میں کھلاڑیوں کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے،کچھ کھلاڑی کافی وقت سے پرفارم کر رہے ہیں،یہ ہمارے شاندار کھلاڑی ہیں،ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا۔
سابق کپتان نے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی حالیہ ون ڈے سیریز میں پاکستان قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے،اس سیر یز کا اختتام ایجبسٹن میں تین وکٹوں سے انگلینڈ کی جیت کے ساتھ ہوا۔انگلینڈ نے یہ سیریز 0-3 سے جیت لی۔
شاہد آفریدی نے اپنے بیس سالوں پر محیط کیرئیر میں 27ٹیسٹ،398 ون ڈے انٹرنیشنل اور 99 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔
شاہد آفریدی محسوس کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو اپنے فینز کی حمایت کی ضرورت ہے خاص طور اس وقت جب خراب کارکردگی کی وجہ سے کھلاڑیوں کے مورال میں کمی آ چکی ہو۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی قومی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ کھلاڑیوں نے حا ل میں اپنی پرفارمنس سے ثابت بھی کیا ہے۔
تاہم ان میں کچھ کھلاڑی کافی وقت سے پرفارم کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا یہ ہمارے شاندار کھلاڑی ہیں۔ شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا۔
مشکل وقت میں ایک کرکٹ فین کے طور پر اور سابق کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اپنے کھلاڑیوں کا ساتھ دینا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ میدان میں لڑ کر ہارنے والی ٹیم کوقبول کرنا چاہیئے۔
میں یہ بھی محسوس کرتا ہوں حالیہ سالوں میں کرکٹ بہت تبدیل ہو چکی ہے۔ اب اٹیک ہی آپ کی دفاعی صلاحیت ہے اس کے علاوہ کامیابی نہیں ہے اور وائٹ بال فارمیٹ میں تو یہ اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔
ہمارے کھلاڑی اٹیک کرنے اور روکنے میں اچھے ہیں،اس کے علاوہ ہمیں درمیانی راستہ پر دھیان دینا ہو گاخاص طور پر ون ڈے فارمیٹ میں اس پر توجہ دینا ہو گی۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بدترین کار کر دگی پر بابر اعظم کا مایوسی کاظہار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








