اسلام آباد :راولپنڈی فارما موومنٹ کی کال پر ایڈوانس انکم ٹیکس نافذ کیے جانے کی شق نمبر جی۔236 اور ایچ کے خلاف ٹریڈرز ریٹیلرز ہول سیلرز اور انڈسٹری نے آج پندرہ جولائی کو پورے پاکستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا آج شیڈول جاری ہے اور ہڑتال کا پہلا دن ہے ۔
ایف بی آر سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد فارما موومنٹ نے ہڑتال کی کال دی تھی، پی سی ڈی اے کی کال پر شہر کے مختلف علاقوں میں ادویات کی مارکیٹیں اور دکانیں ہڑتال کے باعث بند ہیں۔
پی سی ڈی اے کے کوآرڈینیٹر ارشد اعوان ایم ایم نیوز سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آر مزاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے آخری وقت مذاکرات میں ایف بی آر مہلت مانگ کر ہڑتال نہ کرنے پر زور دیتی رہی ایڈوانس ٹیکس صرف فارماسوٹیکل سے وابستہ کاروباری طبقہ نہیں بلکہ ہر کوئی متاثر ہے حکومت نے ابھی بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو 19 جولائی کو غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کریں گے ادویات نہ ملنے پر انسانی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
مزید پڑھیں:سندھ میں دوبارہ پابندیاں، ریسٹورنٹ، سینماء ملازمین اوراساتذہ گزربسر کیسے کرینگے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








